قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا

پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کا آغاز 9 مارچ سے لیزر سٹی بالنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں ہوگا، ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

 

 

پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں جبکہ ایونٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف (مینز اینڈ ویمنز ) اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں اور 8 مارچ کو ویمنز ڈے کے موقع پر خواتین چیمپئن شپ کے مقابلے بھی ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 13 مارچ کو ہوگی جبکہ ایونٹ میں دس لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

error: Content is protected !!