قومی خواتین کرکٹرز کے ہائی پرفارمنس کیمپ کا آغاز16 اگست سے ہوگا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی خواتین کرکٹرز کے ہائی پرفارمنس کیمپ کا آغاز16 اگست سے ہوگا۔30خواتین کرکٹرز پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ 31 اگست تک جاری رہے گا۔کیمپ کے دوران قومی خواتین کرکٹرز 28 اگست کو کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گی۔کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، عروب شاہ، عائشہ ناز، عائشہ ظفر، بسمعہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا اور حرینہ سجاد ،ارم جاوید ، جویریہ رف، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، بی بی ناہیدہ اور نجیہہ علوی ،نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، نداراشد، رامین شمیم، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، ثنا میر، سدرہ امین، سدرہ نواز، سوہا فاطمہ، طوبہ حسین، عمیمہ سہیل اور وحیدہ اختر بھی کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والی 3 رکنی کمیٹی میں اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال شامل ہیں۔عائشہ جلیل منیجر، ہیڈ کوچ مارک کولز، بیٹنگ کوچ اقبال امام، ٹرینر جمال حسین اور کوچ اے ٹیم شاہد انور بطور آفیشل کیمپ میں شرکت کریں گے۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی اور آئندہ سال آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں بھی شرکت کریں گی جبکہ اکتوبر میں قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کا دورہ بھی کرے گی ۔

error: Content is protected !!