وزیرکھیل کی زیرصدارت اہم اجلاس، سالانہ ترقیاتی پروگرام 2019-20 کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل،امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی کی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جمعہ کے روز اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2019-20 کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ ، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو اکرم صوبن ، ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ رؤف باجوہ و دیگر افسران شریک تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سپورٹس کا جدید اور بہترین انفراسٹرکچر بنارہے ہیں،صوبہ بھر میں 200 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے، ترقیاتی سکیموں میں 193سپورٹس اور 7یوتھ کی ہیں، ان میں 24نئی سکیمیں بھی شامل ہیں،انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیمیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لئے اقدامات کریں اور دوسرے محکموں سے کوآرڈینیشن بہتر بنا کر ترقیاتی سکیموں میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں، صوبائی وزیر کھیل،امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ ہمارا ہدف ہے کہ 100ترقیاتی سکیمیں مئی2020 تک مکمل کرلی جائیں،پنجاب کے تمام شہروں میںسپورٹس کی یکساں سہولتیں فراہم کرنے کی پالیسی پر کام کررہے ہیں،ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا۔


ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں زیرتعمیر ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے، جاری ترقیاتی سکیموں کی تعمیر میں معیار اور میرٹ کو اولیت دی گئی ہے، درجنوں منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، انشاء اللہ تمام ترقیاتی سکیمیں مقررہ وقت میں مکمل کرلی جائیں گی۔

error: Content is protected !!