پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے فارمیٹ کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نکال دیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی نئے فرسٹ کلاس سیزن میں جڑواں شہروں کے شایقین کرکٹ سے ہاتھ کر گیا اور نئے فارمیٹ کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نکال دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نئے سیزن کے قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کے تمام فرسٹ کلاس گراونڈز بھی آوٹ کر دیئے گئے ،شیڈول میں فرسٹ کلاس سیزن میں نادرن ٹیم کے تینوں میچز ہوم بنیاد پر کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں رکھے گئے ۔کے آر ایل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو کلیئرنس کے بغیر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں، گزشتہ فرسٹ کلاس سیزن میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم نے سات فرسٹ کلاس میچز کی میزبانی کی ۔ڈائمنڈ گراؤنڈ اور مرغزار گراؤنڈ میں بھی گزشتہ سیزن میں 10فرسٹ کلاس میچزمنعقد ہوئے۔

error: Content is protected !!