پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے لیے قائداعظم ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے لیے قائداعظم ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا،قائداعظم ٹرافی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے میچز بیک وقت 14 ستمبر کو شروع ہوں گے،ایونٹ کے 31 میچز 6 شہروں کے 9 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے،کوئٹہ 11 سال بعد قائداعظم ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرے گا،قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ کے 4 میچز کی میزبانی بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ کو سونپ دی گئی ہے،سیکنڈ الیون کے 4 میچز میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،قائداعظم ٹرافی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے

ایونٹ کا پہلا مرحلہ 14 ستمبر سے 8 اکتوبر جبکہ دوسرا مرحلہ 28 اکتوبر سے 13 دسمبر تک جاری رہے گا،قائداعظم فرسٹ الیون کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا،سیکنڈ الیون کا فائنل میچ 29 نومبر سے اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے 6 میچز کی میزبانی ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا،نیشنل اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں 5، 5 میچز کھیلے جائیں گے،قذافی اسٹیڈیم لاہور اور کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں 3 میچز کھیلے جائیں گے،جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ اور اسٹیٹ بینک گراؤنڈ کراچی میں 1، 1 میچ کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!