لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین جو 19 اگست سے نافذ العمل ہے، میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو کرکٹ ایسوسی ایشنز جبکہ ضلعی و زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز میں تبدیل کردیا گیا ہے،لہٰذا ایسی کسی بھی غیر فعال ایسوسی ایشنز کے زیراہتمام کوئی بھی ٹورنامنٹ پی سی بی سے منظور شدہ نہیں ہوگا، ترجمان کے مطابق نجی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قوانین کی تفصیلات پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ کرکٹرز ایسے تمام ٹورنامنٹس میں شرکت سے اجتناب کریں، نامنظور شدہ ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے پر رجسٹرڈ کرکٹرز کیخلاف کا رروائی کی جائیگی۔