شعیب اختر سابق کپتان سرفراز کی حمایت میں سامنے آگئے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کیخلاف مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے دن سابق کپتان سرفراز احمد کا بارہویں پلیئر کی حیثیت سے فرائض انجام دینا ٹیم انتظامیہ کیلئے سابق کھلاڑیوں کی جانب سے کڑی تنقید کا باعث بن گیا اور شعیب اختربھی خود کو یہ کہنے سے نہ روک سکے کہ چار سالہ قائدانہ دور کے بعد بارہواں پلیئر بنا دینا کسی طرح قابل قبول نہیں اور کہاں کہ ماضی قریب میں کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان کو جوتے اٹھا کر میدان میں آنا پڑے جبکہ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض اور محمد عامر جیسے سینئر پلیئرز نے کٹس کے بجائے ٹریک سوٹس پہنے ہوئے تھے جو ٹیم سپرٹ ہرگز نہیں ہے

لیکن سرفراز احمد کی عظمت ہے کہ انہوں نے کھیل کے جذبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض نبھائے ۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کراچی کے کسی پلیئر کو اس طرح کی مثال بنانا چاہتا تھا تو یہ سراسر غلط بات ہے اور کسی بھی ایسے پلیئر کیلئے یہ بات قابل قبول نہیں جس نے چار سال تک قومی ٹیم کی کپتانی کی ہو۔راولپنڈی ایکسپریس نے مزید کہا کہ پانی پلانا یا جوتے اٹھانا کوئی مسئلہ نہیں لیکن کسی سابق کپتان سے یہ سب کرانا زیب نہیں دیتا۔ سوشل میڈیا پر بھی سرفراز کو12واں کھلاڑی بنایا جانا موضوع بحث بنا رہا ۔

error: Content is protected !!