ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی،پاکستانی ٹیم بدستور نمبر ون

دبئی ( سپورٹس لنک رپورٹ ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم کا 283 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر موجود انگلش کرکٹ ٹیم کے 266 پوائنٹس ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، افغانستان ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نوویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم پہلے نمبر پر ہیں جبکہ فخر زمان کی ساتویں پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل دوسرے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو تیسرے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ چوتھے، افغانستان کے حضرت اللہ پانچویں، آسٹریلیا کے آرکی شورٹ چھٹے، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز آٹھویں، بھارت کے روہت شرما نوویں اور بھارت ہی کے لوکیش راہول دسویں نمبر پر ہیں۔ باؤلرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلے نمبر پر اجارہ داری برقرار ہے جبکہ عماد وسیم دوسرے، شاداب خان تیسرے، عادل راشد چوتھے، مچل سینٹنر پانچویں، ایڈم زامپا چھٹے، اینڈل فیلوک وائیو ساتویں، شکیب الحسن آٹھویں، مجیب زدران نوویں اور فہیم اشرف دسویں نمبر پر ہیں۔

error: Content is protected !!