آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ: ٹمبر وولف کلب کیٹگری کا چیمپٸین بن گیا

آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ: ٹمبر وولف کلب کیٹگری کا چیمپٸین بن گیا

فاٸنل میں سنسنی خیز مقابلے میں واٸی ایم سی اے لاہور کو شکست

اسلام آباد (نوازگوھر) آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی کلب کیٹگری کے فیصلہ کن معرکہ میں ٹمبر وولف اسلام آباد نے واٸی ایم سی اے لاہور کو 14-18پواٸنٹس سے شکست دیکرٹورنامنٹ کا ٹاٸٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھ روزتک تین کیٹگریز میں جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے کلب کیٹگری کے فاٸنل میں ٹمبر وولف اسلام آباد نے واٸی ایم سی اے لاہور کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا

تاہم کھیل کے آخری دو منٹ میں ٹمبر وولف کے علی حمزہ نے چھ پواٸنٹس کرکے میچ کا پانسہ بدلتے ہوے فاٸنل 14کے مقابلے میں 18پواٸنٹس سے اپنے نام کرلیا۔ ٹمبر وولف کے علی حمزہ کاظمی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوے 14جبکہ شیر شہزاد نے چار پواٸنٹس سکور کٸے

جبکہ واٸی ایم سی اے کی طرف سے خالد سعدی نے سات اور محمد سلمان نے پانچ پواٸنٹس سکور کٸے۔ کلب ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈٸر (ر)افتخار منصور تھے

جنہوں نے ٹورنامنٹ کے شاندارانعقادپر آرگناٸزنگ کمیٹی کے سیکرٹری اوج ظہور سمیت تمام منتظمین کو بہترین انتظامات فراہم کرنے پر انکی

کوششوں کو سراہتے ہوے کہا کہ باسکٹ بال کھیل کی ترقی اور فروغ کیلٸے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گی

تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے موقع ملے۔اختتامی تقریب میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاٸریکٹر جنرل سعید اختر، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کےایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور،

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ، چیٸرمین سلیکشن کمیٹی کرنل (ر) شجاعت رانا، قومی ہیڈ کوچ ریاض ملک، اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل وویمنز کیٹگری کا فاٸنل پاکستان آرمی جبکہ مینز ڈیپارٹمنٹل کیٹگری کا فاٸنل واپڈا اے کی ٹیموں نے جیتاتھا۔

error: Content is protected !!