امجد اقبال کرکٹ‘ محمد سلمان کی سنچری نے الحدید سی سی کو فتح سے ہمکنار کردیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونVکے زیر اہتمام جاری شہید امجد اقبال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے۔الحدید سی سی نے باآسانی مضبوط حریف لانڈھی جیم خانہ کو 143رنز کی کاری ضرب لگائی۔ فاتح ٹیم کے محمد سلمان نے 54گیندوں پر 133رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عمران حیدر نے بھی 53رنز ناٹ آؤٹ اسکور کئے۔ عامر زیب‘ دلاور خان‘ اسامہ اور عمران کی نصف سنچریاںبھی کا رامدرہیں۔ واحد اسپورٹس نے لانڈھی ٹائیگرزکو44رنز‘ پاک کورنگی نے پرنس امتیاز کو 43رنز اوربلال فرینڈنے قاسمی اسپورٹس کو56رنزسے قابو کیا۔ لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ کی سرسبز فیلڈ پر الحدید سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں پر 224رنز کا بھاری بھرکم مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔محمد سلمان نے 133اور عمران حیدر نے 53رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ نوید شاہ، احسن آفریدی اور ایم سلمان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

لانڈھی جیم خانہ کی جوابی اننگز 81رنز پر سمٹ گئی۔ احسن آفریدی نے 19اور حارث آفریدی نے 12رنز اسکور کئے۔ معظم علی ، شعیب خان، محمدعلی اور محمد عرفان نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔ دوسرے میچ میں واحد اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں پر 203رنز کا ٹوٹل بنایا۔ عامر زیب 90اور دلاور خان 52رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایاز خان نے 3اور عزیز خان نے 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔لانڈھی ٹائیگرز مقررہ اوورز میں 159رنز 7وکٹوں پر بناسکی۔ جنید خان نے 34اور عامر 25رنز بنانے میں کامیا ب رہے۔عامر زیب نے عمد ہ بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی26رنز پر 5کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا۔ آصف آغااور خیرو کے ہاتھ 2,2وکٹیں لگیں۔تیسرے میچ میں پاک کورنگی نے 8وکٹوں پر 161رنز کی اننگز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کھیلی۔ طارق مراد نے 35اور وسیم احمدنے 20رنز بنائے۔ پرنس امتیاز کی ٹیم 118رنز پر ہمت ہارگئی۔ انعام خان 39اور فرید شاہ 29رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرسکے۔ سلمان خان، نعمت خان، طارق مراد، غلام اوراشعر قریشی نے 2,2وکٹیں اڑائیں۔ چوتھے میچ میں بلال فرینڈز نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 190رنز جوڑے۔ اسامہ بٹ نے 66رنز اور معظم ملک نے 53رنز بنائے۔ محمد زاکر نے 3جبکہ طاہر خلیل اور آصف علی نے 2,2وکٹوں پر اکتفا کیا۔قاسمی اسپورٹس مقررہ اوورز میں تمام وکٹوں پر 134رنز بناسکی۔ علی محمد نے 31اور محمد آصف نے 26رنز کی باری کھیلی۔ طاہر زمان نے 3، علی بٹ ، اویس قرنی اور افروز حسن نے 2,2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تعارف: newseditor