ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے اولڈ ٹریفورڈ پہنچ گئی

لندن (سپورٹس لنک رپوٹ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے اولڈ ٹریفورڈ پہنچ گئی، ٹیم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے مانچسٹر پہنچی جس کا خرچہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اداء کیا ہے، ٹیم اولڈ ٹریفورڈ میں تین ہفتے بائیو سکیور سٹیڈیم میں قرنطینہ اور پریکٹس کرے گی، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین اگلے ماہ سے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی، سیریز بند دروازوں کے پیچھے بنا شائقین کے کھیلی جائے گی ، کرونا وباء کے دوران یہ پہلی بین الاقوامی کرکٹ سیریز ہو گی

ویسٹ انڈیز سے ٹیم کی روانگی سے قبل پورے سکواڈ کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جو منفی آئے تھے، ویسٹ انڈیز انگلینڈ کے خلاف دو میچز اولڈ ٹریفورڈ اور ایک ہمپشائر میں کھیلے گی، انگلینڈ میں کرکٹ کی واپسی کے بعد پاکستان ٹیم کے دورے کے امکانات بھی روشن ہیں ، جلد پاک انگلینڈ سیریز کا اعلان متوقع ہے

error: Content is protected !!