جویریہ رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

 

جویریہ رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

لاہور، 8 جنوری 2024:

خاتون کرکٹر جویریہ رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے 2013 سے 2021 کے درمیان چار ون ڈے اور تیرہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔

انہوں نے 2012 میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کریئر کا آغاز کیا جبکہ انہوں نے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 2013 میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

جویریہ نے 2011 میں اپنے کریئر کی ابتدا کی تھی اور بارہ برس پر محیط کریئر میں انہوں نے مختلف ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لیا۔

جویریہ رؤف کا کہنا ہے کہ پرانی یادوں اور شکریہ کے جذبات کے ساتھ میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہی ہوں۔ یہ اتارچڑھاؤ کے ساتھ ایک اچھا سفر رہا ہے۔

میں اپنے ملک کی اعلیٰ ترین سطح پر نمائندگی کرنا ایک اعزاز سمجھتی ہوں اور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے یہ تمام مواقع فراہم کیے۔

error: Content is protected !!