پشاور(سپورٹس رپورٹر)قبائلی اضلاع کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان،پی اواے کے صدر عارف حسن اور دیگر حکام سے قبائلی اضلا ع اولمپک ایسوسی ایشن (فاٹا)کی بحالی کامطالبہ کرتے ہوئے پشاور میں منعقدہ نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں میں علیحدہ دستے میں شرکت کی اجازت دی جائے اوراگر انکے جائز مطالبات منظور نہ کئے تو ملک گیر احتجا ج شروع کردیاجائیگا۔ان خیالات کا اظہار قبائلی اضلاع اولمپک ایسوسی ایشن (فاٹااولمپک )کے صدر شاہد شنواری ،سینئر نائب صدر معراج الدین اور سیکرٹری نور شاہ آفریدی کی قیادت میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مظاہرین ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈ اٹھارکھے رتھے جن پر فاٹاولمپک ایسوسی ایشن کی بحالی کے مطالبات درج تھے
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقرررین نے کاکہناتھاکہ قبائلی اضلاع باصلاحیت کھلاڑیوں کا گرھ ہے خطے میں فاٹااولمپک ایسوسی ایشن کے قیام سے قلیل مدت میں کئی کھلاڑی پیداہوئے جنہوں نے قومی بلکہ بین الاقوامی سطح ملک وقوم کا نام روشن کیا،لیکن افسوس سے کہناپڑتاہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے جلد بازی کرتے ہوئے دیگر اداروں کے ضم ہونے سے قبل فاٹااولمپک ایسوسی ایشن کو ختم کردیا ،جس سے قبائلی کھلاڑیوںپرآگے بڑھنے کے دوازے بندہوگئے،جس سے کھلاڑیوں میں سخت بے چینی پھیل گئی ہے ،انہوںنے کہاکہ حکومتی فیصلے کے تحت دیگر اداروں کی طرح فاٹااولمپک کے صوبائی اولمپک میں ضم ہونے کیخلاف نہیں ،تاہم ہماری خواہش ہے کہ پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمزمیں قبائلی نوجوانوں کو علیحدہ دستے کی حیثیت سے شرکت کی اجازت دی جائے ،انہوںنے دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ اگر پی اواے نے نیشنل گیمزمیں قبائلی کھلاڑیوں کو ان کا حق نہ دی اور علیحدہ دستے کے حیثیت سے اجازت نہ دی تو اسکے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کردیاجائیگا۔