کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دوسرا سوکا ورلڈ کپ 12تا20اگست یونا ن کے شہر کریٹ میں کھیلا جائے گا جس میں 40ٹیمیں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گی۔ 5,5ٹیموں کو8گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ہر گروپ کی 2ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ قومی ٹیم 10اکتوبر کو کریٹ کیلئے کراچی سے روانہ ہوگی۔ 13اکتوبر کوافتتاحی تقریب ہوگی۔ 14اکتوبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ سلووینیا ، 15اکتوبر کو دوسرا میچ رومانیہ ، 16اکتوبر کو تیسر امیچ جرمنی جبکہ چوتھا اور آخری میچ 17اکتوبر کو ہنگری سے کھیلے گی۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز، تھرڈ پوزیشن ، فائنل اور اختتامی تقریب 20اکتوبر کو منعقد ہوگی۔ قومی ٹیم کے منیجر زیب خان، اسسٹنٹ منیجر سید شہروز حسن رضوی، ہیڈ کوچ کیون ریوز اور کوچ گوہر زمان ہونگے۔