پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ،سہیل خان پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فاسٹ بالر سہیل خان پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر سہیل خان پر جرمانہ عائدکیا گیا،میچ ریفری نے عابد علی کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر وارننگ دے دی ۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ۔سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا گیا ۔امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر سہیل خان پر جرمانہ عائدکیا گیا،

سندھ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر سہیل خان پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔میچ ریفری نے عابد علی کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر وارننگ دے دی ۔دونوں کرکٹرز نے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ۔سہیل خان کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا گیا۔عابد علی کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.13 کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ جاری کی گئی۔دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری افتخار احمد نے جرمانے اور وارننگ کی سزا سنائی۔

تعارف: newseditor