چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ڈوریں کوئی اور ہلا رہا ہے،عاقب جاوید

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ڈوریں کوئی اور ہلا رہا ہے، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو کھلانے کا فیصلہ اُن کا نہیں ہے، سرفراز احمد کپتان ہیں ہی نہیں، جیسا کوچ آتا ہے وہ ویسے کپتان بن جاتے ہیں ۔سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مصباح الحق پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ڈوریں کوئی اور ہلا رہا ہے

میں مان نہیں سکتا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو کھلانے کا فیصلہ مصباح کا ہے۔عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ٹیم سے نکالنے والے اب کیسے دونوں کرکٹرز کو ٹیم میں منتخب کر سکتے ہیں؟سابق کرکٹر نے کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے کہا کہ سرفراز احمد جیسا کوچ آتا ہے ویسے کپتان بن جاتے ہیں، سرفراز احمد کپتان ہے ہی نہیں وہ گراؤنڈ کے اندر کھڑا ایک مہرہ ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ سری لنکا نے پاکستان کیخلاف سیریز سے بہت کچھ حاصل کیا ، سری لنکن کپتان کی نڈر اپروچ ہے۔

تعارف: newseditor