ایبٹ آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)گرلز سپورٹس گالا ٹیبل ٹینس فائنل گرلز کالج نواں شہر کی ثمرین نے گرلز کالج نمبر ون کی ہمنہ کوشکست دیکرایونٹ اپنے نام کر لیا جبکہ نیٹ بال فائنل میں گرلز کالج نمبر ون نے ایبٹ آباد گرین کو شکست دی اور سکواش فائنل میں ایبٹ آباد واءٹ کی ہادیہ قاضی نے ایبٹ آباد گرین کی عالیہ گل کو شکست دی مہمان خصوصی ایم پی اے مومنہ باسط امجد قدوس اوڈپٹی کمشنر عامر آفاق اور طارق محمود تھے سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس آفس کے باہمی اشتراک سے جاری گرلز سپورٹس گالا کے ٹیبل ٹینس فائنل میں ایک زبر دست مقابلے کے بعد نواں شہر ڈگری کالج کی ثمرین نے گرلز کالج نمبر ون کی حمنہ 11;47;9,911,11;47;8,9;47;11,11;47;9سے شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ نیٹ بال فائنل میں ایک تابڑ توڑ مقابلے کے بعد گرلز کالج نمبر ون نے ایبٹ آباد گرین کی ٹیم کو 25;47;22,2521سے شکست دیکر ٹائیٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں
جبکہ سکواش فائنل میں انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ایبٹ آباد واءٹ کی ہادیہ قاضی نے اپنی حریف ایبٹ آباد گرین کی عالیہ گل کو 21;47;19,21;47;18اسے شکست دیکر کانٹے دار فائنل اپنیے نام کرنے میں کامیاب رہیں اس موقع پر مہمانان خصوصی مومنہ باسط امجد قدوس عامر آفاق اورطارق محمود نے میڈلز ،ٹرافیاں ،اور نقد انعامات تقسیم کئے جبکہ ان تمام گیمز کی نگرانی ضلعی سپورٹس آفیسر وسیم فضل نے کی اور آفیشلز اور کھلاڑیوں نے پر اعتماد انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل سپورٹس آفس اگر اسی طرح ہ میں کھیلوں کے مقابلوں کے لئے مواقع فراہم کرتا رہا تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم آگے جا کر ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنا اور اپنے ضلع و صوبے کا نام روشن کر سکیں
ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور گرلز سپورٹس گالا کے بعد بوائز سپورٹس گالا اور علاقائی گیمز بھی منعقد کی جائیں گی اور اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ملے گا