کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان سوکا ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے گذشتہ روز (جمعرات) کراچی سے اومان ایئرلائنز کے زریعہ براستہ مسقط روانہ ہوگئی۔ کراچی ایئر پورٹ پر سوکا ٹیم کو رخصت کرنے کیلئے فٹبال لورز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔40ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں قومی ٹیم کو گروپ ’ایچ‘میں رکھا گیا ہے جواپنا پہلا میچ 14اکتوبر کو سلووینیا کیخلاف کھیلے گی۔15اکتوبر کو رومانیہ، 16 اکتوبر کو جرمنی اور 17اکتوبر کوہنگری کیخلاف کھیلے گی۔دوسرا سوکا ورلڈ کپ 12تا20اکتوبر یونا ن کے شہر کریٹ میں کھیلا جائیگا۔کراچی سے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں کریم کیرائے، حبیب الرحمن، محمد وحید، عفان صدیقی، دانیال مرزا اور میران سیفی شامل ہیں جبکہ محمد علی، شعبان ، عرفان خان، علی حیدر، شہاب رضا، یوسف بٹ اور حسن بشیر ڈائریکٹ کریٹ پہنچیں گے۔ٹیم کے ہمراہ سید اسحق شاہ، چیف آپریٹنگ آفیسر، لیثررلیگز، منیجر زیب خان، اسسٹنٹ منیجر سید شہروز حسن رضوی، کوچ گوہر زمان بھی کراچی سے روانہ ہوئے جبکہ برطانوی ہیڈ کوچ کیون ریوز ٹیم کو کریٹ میں جوائن کریں گے۔