پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) سینئر وزیر کھیل محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کے لئے خصوصی پروگرام شروع کر رہے یں جس کے تحت کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ وہ مالدیپ میں ایشیائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دینے والے کھلاڑیوں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے
سیکرٹری کھیل کامران رحمن، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک، بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے بھارت کو شکست دینے والے کھلاڑیوں کے لئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ نیشنل گیمز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 26 اکتوبر سے نیشنل گیمز کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں
سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں،پورے پاکستان سے 10 ہزار کھلاڑی گیمز میں حصہ لیں گے ۔یاد رہے کہ قاری عدنان اور راجہ محمد نے انڈیا کو ڈبلز ایونٹ میں شکست دیکر گولڈ میڈلز جیتا تھا جن کا تعلق پشاور سے ہے خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون کھلاڑی مہوش نے بھی ایشیائی چیمپئن شپ میں برئونز میڈل جیتاوہ بیڈمنٹن میں خیبرپختونخوا کی تاریخ میں بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔