پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل کے پی کے سپورٹس بورڈ اسفند یار خٹک نے 9 سے 15 نومبر تک پشاور میں ہونے والے 33 ویں قومی کھیلوں میں خیبر پختونخواہ کی جانب سے کھیلتے ہوئے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے لئے بڑی انعامی رقوم کا اعلان کر دیا ہے.انہوں نے بتایا کہ ان قومی گیمز میں خیبر پختونخواہ کی نمائندگی کرتے ہوئے جو کھلاڑی صوبہ کے لئے گولڈ میڈل جیتے گا اسے دو لاکھ روپے ،سلور میڈلسٹ کو ایک لاکھ جبکہ براونز میڈلسٹ کو کے پی کے سپورٹس بورڈ کی جانب سے 50 ہزار روپے کا خصوصی انعام دیا جائے گا