33ویں نیشنل گیمز 2019ء پشاور، پنجاب کی بوائز و گرلز تائیکوانڈو ٹیموںکا انتخاب

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) 33 ویں نیشنل گیمز 2019ء پشاور کی تیاری کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ز یراہتمام اور پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے تعاون سے جمعہ کے روز کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے گئے، جس میں پنجاب کی بوائز اور گرلز کی ٹیموں کا انتخاب کیا گیا، گرلز کے ٹرائلز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال جبکہ بوائز کے ٹرائلز کریسنٹ ماڈل سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد میں ہوئے،ٹرائلز اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمان کی نگرانی میں ہوئے۔اس موقع پرپاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سلیکٹر صداقت حسین ، صدر تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ اور سیکرٹری پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن ڈاکٹر اظہار الحق بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا، بوائزو گرلز کی ٹیمیں 16،16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ٹیموں میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کھلاڑی 33ویں نیشنل گیمز 2019ء پشاور کے لئے جیت کے جذبے کے ساتھ تیاری کریں، کھلاڑیوں کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ نیشنل گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کریں اور میڈلز جیت کر واپس لوٹیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کررہا ہے، بہترین کوچز کھلاڑیوں کو تیاری کرائیں گے اور جدید خطوط پر تربیت دیں گے، کھلاڑیوں کی ہر سہولت کا خاص خیال رکھا جارہا ہے، کھلاڑی33ویں نیشنل گیمز 2019ء پشاور میں زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتیں اور پنجاب کا نام روشن کریں۔


تائی کوانڈو کی بوائز کی ٹیم میں 54کلوگرام سے کم کی کیٹیگری میں لاہور کے عطاء المحسن اور عاقب محمود، 58کلوگرام سے کم کی کیٹیگری میں ملتان کے فرمان خان اور سرگودھا کے باقر عباس، 63 کلوگرام سے کم کی کیٹیگری میں سرگودھا کے شیراز انور اور فیصل آباد کے ابوبکر، 68 کلوگرام سے کم کی کیٹیگری میں لاہور کے محمد حسن اور بہاولپور کے ابو بکر، 74 کلوگرام سے کم کی کیٹیگری میں گوجرانوالہ کے ذیشان خان اور لاہور کے شیراز احمد، 80کلوگرام سے کم کی کیٹیگری میں فیصل آباد کے احتشام اور بہاولپور کے ذوالقرنین، 87کلوگرام سے کم کی کیٹیگری میں ملتان کے مجاہد بلال اور لاہور کے صابر علی جبکہ 87 کلوگرام سے زیادہ کی کیٹیگری میں فیصل آباد کے عثمان اور بہاولپور کے محمد خان منتخب ہوئے۔


گرلز کی 54کلوگرام سے کم کی کیٹیگری میں لاہور کی کنزہ آصف اور فیصل آباد کی میراب منان، 49کلوگرام سے کم کی کیٹیگری میں فیصل آباد کی رخسار فاطمہ اور سرگودھا کی مریم، 53کلوگرام سے کم کی کیٹیگری میں فیصل آباد کی لاریب منان، اور راولپنڈی کی نور رضوی، 57کلوگرام سے کم کی کٹیگری میں بہاولپور کی یمنا قمر اور لاہور کی انعم اکرام، 63کلوگرام سے کم کی کیٹیگری میں لاہور کی سیدہ ندا فاطمہ اور فیصل آباد کی عائزہ افضل، 68کلوگرام سے کم کی کیٹیگری میں راولپنڈی کی رابعہ خان اور فیصل آباد کی اریج خالد، 73کلوگرام سے کم کی کیٹیگری میں لاہور کی جائشہ خان اور سدرہ ملک جبکہ 73کلوگرام سے زیادہ کی کیٹیگری میں فیصل آباد کی فاطمہ بابر اور لاہور کی رومان شوکت ٹیم میں منتخب ہوئیں، بوائز کے ٹرائلز میں 250جبکہ گرلز کے ٹرائلز میں 150کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

تعارف: newseditor