لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کمر درد سے چھٹکارا حاصل نہ کرسکے اور انہیں ڈاکٹرز نے مزید تین ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق حسن علی دورۂ آسٹریلیا کے حوالے سے لگنے والا کیمپ جوائن کرنا چاہتے تھے البتہ ڈاکٹرز نے انہیں مزید تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد دورے میں اُن کی شمولیت کے امکانات معدوم ہوگئے۔یاد رہے کہ حسن علی سری لنکا کےخلاف سیریزسےقبل کمر دردکاشکارہوئے تھے، وہ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کا حصہ ہیں۔فاسٹ باؤلر کی خواہش تھی کہ وہ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے آخری دو میچز کھیلیں البتہ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد وہ فیصل آباد واپس اپنے گھر آگئے۔