دوسرا نیشنل کھو کھو ریفریشر اینڈ کوچنگ کورس کا انعقاد

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان کھو کھو فیڈریشن ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن ،اور کراچی پبلک اسکول کے اشتراک سے گزشتہ روز کے پی ایس سفاوی کیمپس کورنگی میں دوسرا نیشنل کھو کھو ریفریشر اینڈ کوچنگ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی شہر کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے بھی اسپورٹس ٹیچرز اور کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کراچی پبلک اسکول کے ڈائریکٹر نعیم محی الدین جبکہ صدر تقریب ڈائریکٹر کے پی ایس عامر محی الدین تھے جبکہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
انٹرنیشنل کھو کھو پلیئر محمد شہروز علوی نے کھو کھو کھیل کے رولز ،انٹر نیشنل معیار اور اسکے ماضی حال اور مستقبل کے بارے میں لیکچر دیے ۔اس موقع پر مہمان خصوصی نعیم محی الدین نے کورس کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ قومی کھو کھو ٹیم نیپال میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔صدر تقریب عامر محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا عامر محی الدین نے توقع ظاہر کی کہ کورس میں شریک اساتذہ اپنے اپنے اسکولوں میں جاکر طلبہ وطالبات کو تربیت دیں گے تاکہ اس کھیل کو مزید فروغ حاصل ہو ۔اسپورٹس کوآرڈینیٹر سید منیر علی قادری نے کے پی ایس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کھو کھو فیڈریشن کو آئندہ بھی ہرممکن تعاون کا یقین دلایا

دوسرے نیشنل کھو کھو ریفریشر اینڈ کوچنگ کورس کے اختتام پر احمد علی راجپوت ،شبیر احمد ،ڈاکٹر عارف حفیظ ،منیر علی قادری  عارف وحید کے ہمراہ گروپ فوٹو

۔منیر قادری نے کورس کے انعقاد کو کھیل کے فروغ میں نمایاں مقام قرار دیا ۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ میں ڈاکٹر عارف حفیظ ،منیر علی قادری ،اور تمام منتظمین کو شاندار پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔پاکستان کھو کھو فیڈریشن کے سیکرٹری شبیر احمد نے کہا کہ ہم کھو کھو کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔اس موقع پر سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد عارف حفیظ ، چیئرمین عارف وحید ، سیکرٹری ریحانہ آصف ، گریس فل گرامر اسکول کے روح رواں محمد سلیم ، سابق جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی اے زون ایک سید محمد وسیم علوی محمد تقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی عامر محی الدین اور نعیم محی الدین نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈ تقسیم کیں اختتام پر ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے تمام مہمانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

تعارف: newseditor