ڈس ایبل کھلاڑیوں کے مابین کرکٹ اور اتھلیٹکس کے مقابلے اختتام پذیر

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)چھوٹالاہور کرکٹ گرائونڈ پر ڈس ایبل کھلاڑیوں کے مابین کرکٹ اور اتھلٹکس کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،ڈس ایبل کرکٹ میچ میں اسلام آباد کی ٹیم نے صوابی کو 2رنز سے ہرایاجبکہ ویل چیئرریس محمد زبیر نے نے اپنے نام کیا۔

اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر صوابی تابندہ طارق تھیں،انکے ہمراہ ڈی ایس اوطارق محمد اورپاکستان ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداربھی موجودتھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔ڈی ایس اوصوابی کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ سپیشل نوجوانوںکی دلچسپی کیلئے بھی کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے،تحصیل چھوٹالاہورصوابی کے گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے سپیشل کھلاڑیوں پر مشتمل دوستانہ کرکٹ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اورزمیں 68رنز بنائے جبکہ اسکے جواب میں صوابی کی ٹیم 66رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،اسی طرح اسلام آبادکی ٹیم نے دو رنز سے برتری حاصل کی اور ٹرافی اپنے نام کرلی،اس حوالے سے منعقدہ ویل چیئرریس میں محمد زبیر نے پہلی،حارث سہیل نے دوسری اور ولید نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی،جبکہ 100میٹر ریس میں طاہر نے پہلی،جبکہ مردان نے دوسری اور باسط نے تیسری پوزیشن جیت لی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر صوابی تابندہ طارق مہمان خصوصی تھیں،انکے ہمراہ ڈی ایس اوطارق محمدبھی موجود تھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

تعارف: newseditor