پشاور(سپورٹس رپورٹر ) پھولوں اورمہمان نوازوں کے شہر پشاورکے دورے آنے والی سندھ اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن (سجاس) کرکٹ ٹیم نے ایک آسان اوریکطرفہ مقابلے کے بعد میزبان خیبرپختونخوااسپورٹس رائیرز کرکٹ ٹیم کوسات وکٹوںسے مات دیدی۔میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس پشاوریونیورسٹی بحرکرم تھے اس موقع پرسنیئر سپورٹس جرنلسٹ وجنرل سیکرٹری ایشیاء سپورٹس رائٹرز فیڈریشن امجد عزیزملک ،سجاس کی سکرٹری اصغرعظیم،نادرہ ممتاز ،سکواش کھلاڑی سعدیہ گل، فرحان زمان بھی موجود تھے۔میڈیکل کالج کرکٹ گراونڈ پرکھیلے گئے میچ میں کے پی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے کپتان عمران یوسفزئی نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلنے کافیصلہ کیااورمقررہ پندرہ اوورز میں کے پی ایس ڈبلیو اے نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر105 رنز بنائے انیس الرحمن نے 42رنز اورسعد نے 27رنز کی دلکش اورقابل ذکر اننگر کھیلی کپتان عمران بارہ اورعاصم نے گیارہ رنز بنائے سجاس کی طرف سے محسن رضاء ارمصظفی نے دودوجبکہ زاہد غفار نے ایک وکٹ حاصل کی۔
105رنرکے قدرے آسان ہد ف کوسجاس نے بارویں اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیاشاہد انصار نے 56رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم وکلیدی کرداراداکیا مقصوداحمد14 آصف،زاہد اورغفار نے آٹھ آٹھ رنز بنائے کے پی ایس ڈبلیو اے کی طرف سے شاہد آفریدی۔شکیل الرحمن اورملک قیصرنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بعدازاں امجد عزیز ملک نے فاتح ،رنز اپ ٹیموں کوٹرافیاں دی عمدہ کارکردگی پرشاہد انصاری مین آف دی میچ قراردیدیاگیا۔
امجدعزیز ملک نے سجاس کی کرکٹ ٹیم کے دورے پشاورکوسراہتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے دوروں سے ملک بھر کی سپورٹس ایسوسی ایشن کے مابین محبت ،اخوت اوربھائی چارے بڑھتاہے اوربہترین صحت مندانہ سرگرمی کے ساتھ ساتھ سیروسیاحت کابھی ساتھیوں کوعمدہ موقع میسرآتاہے۔جنرل سیکرٹری سجاس اصغرعظیم نے کہاکہ پشاورسے قبل ہم لاہوراوراسلام آباد میں بھی میچز کھیل چکے ہیں ہمارے دورے کامقصد ساتھیوںکوصحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرناہے انشاء اللہ جلد ہی ہم ملک بھرکی سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن کی ٹیموں کوکراچی بلوائیں گے اوراللہ نے چاہاتوقومی سطح پرتمام سپوٹس ایسوسی ایشن کے مابین پاکستان کپ کے نام سے ٹورنامنٹ کاانعقاد بھی کیاجائے گا