کشمیریوںسے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب حکومت کی ہدایت پرسپورٹس بور ڈپنجاب میںقومی پرچم سرنگوں رہا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب حکومت کی ہدایت پرسپورٹس بور ڈپنجاب میںقومی پرچم سرنگوں رہا، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف27اکتوبرکو بلیک ڈے کے طور پرمنایا گیا، اس موقع پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے، کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہاہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج پنجاب حکومت کی ہدایت پربلیک ڈے ہے، قومی پرچم سرنگوں ہے پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتارہے گا، کشمیریوں پر مظالم کے خلاف اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف پوری دنیا میںآوازیں بلند ہورہی ہیں، کشمیریوں کی آواز کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جا سکتا۔

تعارف: newseditor