نیشنل گیمز پشاور، کونسے مقابلے کہاں منعقد ہونگے؟

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) کونسا میچ کہاں ہوگا ۔پشاور میں منعقد ہونے والی گیمزمیں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں اتھلیٹکس،باکسنگ،ہاکی،کراٹے، رسہ کشی،والی بال،ریسلنگ، جبکہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں آرچری،بیس بال،سافٹ بال،ٹیبل ٹینس اورووشو شامل ہیں، اسی طرح مردوں کے فٹبال کے مقابلے طہماس فٹبال سٹیڈیم جبکہ خواتین کے مقابلے فرنٹیئر کالج پشاور میں کھیلے جائینگے، گالف کے مقابلے پشاور گالف کلب اور سائیکلنگ پشاور بائی پاس کے مقام پرہونگے، کبڈی کے مقابلے گورنمنٹ کالج پشاور میں جبکہ سکواش کے مقابلے ہاشم خان سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے، نیشنل گیمز کے پانچ ایونٹس جمناسٹک،رگبی،جوڈو،تائیکوانڈواورویٹ لفٹنگ ایبٹ آباد میں کنج گراونڈ،ایبٹ آباد بورڈ،گورنمنٹ کالج اور پی ٹی سکول کاکول میں منقعد ہونگے۔ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں بیڈمنٹن اور، مردان سپورٹس کمپلیکس میں باڈی بلڈنگ اور ہینڈ بال کے مقابلے منعقد کئے جائینگے

error: Content is protected !!