فخر زمان نے بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا

کرکٹر فخر زمان کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب جاری ہے جس کے مکمل ہونے میں ابھی مزید تین ہفتے درکار ہیں۔فخر زمان نے اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ پریکٹس کا آغاز بھی کر دیا ہے ، ذرائع کا بتانا ہے کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان اب پہلے سے خاصے بہتر محسوس کررہے ہیں۔فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو ئے تھے، انہیں نیدر لینڈز کے خلاف کھیلنے کا موقع دیا گیا تھا لیکن وہ اس دوران ایک پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ۔

 

یہ وہی انجری تھی جس کے ری ہیب کے لیے فخر زمان انگلینڈ گئے تھے، وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹریول ریزور میں شامل تھے لیکن شاہین آفریدی کے ساتھ انگلینڈ میں جب وہ اپنا ری ہیب مکمل کر کے آسٹریلیا پہنچے تو انہیں بھی عین وقت پر 15 رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا تھا جب کہ عثمان قادر کو ریزورز میں بھیج دیا گیا تھا ۔بھارت اور زمبابوے کے خلاف تو انہیں موقع نہ دیا گیا لیکن نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں انہیں کھلانے کا رسک لیا گیا اور پھر وہ دوبارہ گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے ۔پھر اس کے بعد فخر زمان کو گھٹنے کی تکلیف کے ساتھ کولہے کی تکلیف کا بھی سامنا کرنا پڑا۔کولہے کی تکلیف کاعلاج کرانے کے بعد فخر زمان نے ری ہیب کا آغاز کیا ، وہ کامیابی سے ری ہیب مکمل کرنے کے بعد کسی بھی سطح کی کرکٹ کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے ۔

error: Content is protected !!