نیشنل گیمز باڈی بلڈنگ میں واپڈا کے یاسین نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا

پشاور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل گیمز باڈی بلڈنگ ایونٹ میں پاکستان واپڈا کے یاسین نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا۔

سینئر وزیر کھیل محمد عاطف خان نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔ واپڈا نے باڈی بلڈنگ میں آٹھ گولڈ 96 پوائنٹس، آرمی نے دو گولڈاور 60 پوائنٹس حاصل کئے۔ ریلوے نے ایک سلور، دو برونز میڈلز اور 37 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 55 کلوگرام میں واپڈا کے طارق نے گولڈ،

واپڈا ہی کے محمد ساجد نے سلور، شاہد نوید نے برونز میڈلز جیتے۔ 60 کے جی میں واپڈا کے محسن نقوی نے گولڈ، آرمی کے سلیمان خان نے سلور، ریلوے کے دانیال اعجاز نے برونز، 65 کے جی میں واپڈا کے محمد عامر نے گولڈ، واپڈا ہی کے اشرف نے سلور اور آرمی کے زوہیب سلیم نے برونز، 70 کے جی میں واپڈا کے اویس سجاد نے گولڈ، آرمی کے مزمل نے سلور اور

واپڈا کے اعجاز حسین نے برونز، 75 کے جی میں واپڈا کے کشور خان نے گولڈ، واپڈا ہی کے بنارس نے سلور اور ریلوے کے عمران خان نے برونز، 80 کے جی میں آرمی کے شہزاد احمد نے گولڈ، واپڈا کے ایاز خان نے سلور اور آفتاب جان نے برونز، 85 کے جی میں واپڈا کے وقاص طارق نے گولڈ، آرمی کے عالمزیب نے سلور، واپڈ کے زاہد ندیم نے برونز،

90 کلوگرام میں آرمی کے مومن  نے گولڈ، واپڈا کے رحمت خان نے سلور اور خیبر پختونخوا کے سلمان خان نے برونز، سو کلوگرام میں واپڈا کے یاسین خان نے گولڈ،

آرمی کے ناصر محمود سلور، واپڈا کے شوکت شہزاد نے برونز، سو کلوگرام سے زائد کیٹگری میں واپڈا کے محمد یاسین نے گولڈ، ریلوے کے مظہر علی نے سلور اور آرمی کے حامد رسول نے برونز میڈلز اپنے نام کئے۔ 

error: Content is protected !!