دوسرا سیمی فائنل ; جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو 213 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

 

کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 49.4 اوورز میں 212 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا۔

ڈیوڈ ملر نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ہینرک کلاسن 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جنوبی افریقہ کی ابتدائی 4 وکٹیں صرف 24 رنز پر گریں جب کپتان ٹیمبا باووما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کوئنٹن ڈی کاک تین رنز بناسکے، وین ڈر ڈوسن 6 رنز پر ہیزل ووڈ کا نشانہ بنے، ایڈن مرکرام 10 رنز بناسکے۔

مارکو جانسن کو صفر پر ٹریوس ہیڈ نے آؤٹ کیا، کوئٹزی 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور کپتان پیٹ کمنز نے تین وکٹیں حاصل کیں، جوش ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ میگا ایونٹ کے لیگ میچ میں دونوں ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے مات دے رکھی ہے۔

 

 

error: Content is protected !!