خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ، کھلاڑیوں کے لئےخوشخبری

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)اجلاس میں نیشنل گیمز اور انے والے صوبائی گیمز میں میڈل حاصل کرنے والے خیبر پختون خوا کے کھلاڑیوں کے لئے ماہانہ اعزازیہ کا فیصلہ۔ بین القوامی مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو سپانسر کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لئے 100 کوچز بھرتی کرنے کا بھی فیصلہ۔

میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو اگلے سال جنوری سے ماہانہ اعزازیہ کا پروگرام شروع کیا جائیگا۔میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ایک سال تک ماہانہ اعزازیہ دیا جائیگا،عاطف خاننیشنل گیمز اور صوبائی گیمز میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائیگا۔

سلور میڈل حاصل کرنے والوں کو 15 ہزار روپے جبکہ براونز میڈل والے کو 10 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائیگا،کھیلوں کے فروغ کے لئے 100 کوچز بھی اگلے سال سے بھرتی کئے جائینگے،کوچز پورے پاکستان سے بھرتی کئے جائینگے جن کے لئے نیشنل سطح پر گولڈ میڈل ہولڈر ہونا ضروری ہے، بین القوامی مقابلوں میں حصہ لینے والے خیبر پختون خوا کے کھلاڑیوں کو حکومت سپانسر کریگی۔

error: Content is protected !!