سائوتھ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے مزید 16 کھلاڑیوں کو کیش اانعامات

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے سائوتھ ایشین گیمز میں ملک کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کی ستائش جاری ہے،سپورٹس بورڈ کی طرف سے مزید16کھلاڑیوں کو کیش انعامات دے دیے،انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ویٹ لفٹنگ کے 8اوزر ٹینس کے8کھلاڑی شامل ہیں،پیر کو ویٹ لفٹنگ ٹیم میں6.2ملین جبکہ ٹینس ٹیم میں 5.5ملین کی رقم تقسیم کی گئی،۔انعامات کی تقریب پیر کو وزارت بین الصوبائی رابطہ میں ہوئی،ترجمان پاکستان سپورٹس بورڈ اعظم ڈار کے مطابق کرونا وباء کے پیش نظر حکومتی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریب سادی رکھی گئی تھی

تقریب میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کھلاڑیوں میں انعامی چیک تقسیم کیے،انعامی چیک حاصل کرنے والے ویٹ لفٹنگ کھلاڑیوں میں طلحہ طالب،حیدر علی،عثمان امجد،حنظلہ دستگیر،محمد نوح کو گولڈ میڈل جیتنے پر 10لاکھ فی کس ادا کی گئی جبکہ ابوسفیان اور رابعہ رزاق کو سلور میڈل جیتنے پر پانچ لاکھ فی کس ادا کیے گئے،سامعیہ شہزاد کو برونز میڈل جیتے پر ڈھائی لاکھ ادا کیے گئے

تقریب میں ٹینس کھلاڑیوں کو بھی انعامی چیک دیے گئے،اعصام الحق،عقیل خان،مزمل مرتضی،محمد عابد کو سلور میڈل جیتنے پر5لاکھ روپے کے چیک دیے گئے جبکہ سارہ منصور ،افشنا سہیل ،ماہین آفتاب،سارہ محبوب کو بھی پالیسی کے مطابق ادائیگی کی گئی،اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم،جنرل سیکرٹری ٹینس فیڈ ریشن گل رحمان ،ترجمان سپورٹس بورڈ اعظم ڈار موجود تھے

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے کھلاڑیوں کو انعامات حاصل کرنے پر مباکباد پیش کی،انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ملک کے حقیقی سفیر ہوتے ہیں جو بیرون ملک اپنے ملک کا سافٹ امیج اجاگر کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں ان والدین کو بھی داد دینا چاہتی ہوں جنہوں نے اپنی بیٹیوں کو کھیلوں کے میدانوں میں سپورٹ کیا،حکومت کھلاڑیوں کی سپورٹ جاری رکھی گی

ٹیلنٹ کھلاڑیوں کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے،وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈکرونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار کھلاڑیوں کی مدد بھی کرے گی،مجوزہ سپورٹس وزراء کی کانفرنس میں بھی اس مسئلے پر گفتگو کی جائے گی

یاد رہے پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے سیف گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ ہفتے مختلف کھیلوں میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات فراہم کیے گئے تھے۔

error: Content is protected !!