پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر 19سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کا فائنل آج چارسدہ اور بنوں کے درمیان چارسدہ میں کھیلا جائیگا

چارسدہ (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی انڈر 19 انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج بروز اتوار میںسٹی کرکٹ ایسوسی ایشن چارسدہ اورسٹی کرکٹ ایسوسی ایشن بنوں کے مابین سر ڈھیری کرکٹ گراونڈ پر کھیلا جائیگا۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں شروع ہونیوالے ٹورنامنٹ کے سرڈھیری گراونڈ چارسدہ کے میدان پر پہلے سیمی فائنل میں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن مردان نے پہلے بیٹنگ کی اور آٹھ وکٹ کے نقصان پر220رنز بنا ئے مردان کے محمد یاسین نے سب سے زیادہ 41رنز بنائے۔ دیگر نمایاں سکوررز میںعماد افضل نے 32،محسن خان نے 30،محمد اسحاق نے 27،آصف تحسین نے 24اور آفاق خان نے 21رنز بنائے۔چارسدہ کی جانب سے ضیاد علی نے 45رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

محمد صہیب اور عباس داوڑ نے دو وکٹیں حاصل کی۔جواب میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ چارسدہ نے ہوم گراونڈ کا بھرپور فائدہ اُٹھایا اور میچ سات وکٹوں سے جیت لیا۔چارسدہ کی جیت میں سب سے اہم کردار محمد ذولکفل اور نجب خان نے ادا کیا۔دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 182رنز کی رفاقت قائم ہوئی۔محمد ذولکفل نے 115رنز کی ناقابل تسخیر اننگزکھیلی۔جس میں سولہ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔نجب خان 70رنز بناکر آوٹ ہوئے۔جس میں سات چوکے شامل تھے۔محمد حسنین ،محسن خان اور نصر اللہ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زولکفل کو سنچری اور نجب خان کو 70 رنز اور تیسرے وکٹ کی شراکت میں 182 رنز بنانے پر مشترکہ طور میچ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔دونوں کو ایک ایک ھزار روپیہ کیش سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انڈر 19کوچ ساجد شاہ نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن چارسدہ انڈر 19 ٹیم کوچ شغیب خان کی موجودگی میں دیئیے۔


دوسرے سیمی فائنل میں بنوں نے صوابی کو سات وکٹوں سے ہرادیا۔صوابی نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 204رنز پر آوٹ ہوگئی۔اُسامہ نے 39اور محمدنے 37رنز بنائے۔بنوں کی جانب سے صلاح الدین نے شاندار بولنگ کی اور 37رنز دیکر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں بنو ں نے جمشید علی کے 63رنزکی بدولت مطلوبہ ہدف تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔شاہد خان نے 37اورراحیل اسلم نے 32رنز سکور کئے۔میر زمان ،یاسین اور حارث حیات نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!