ویسٹرن وارئیرز نے ویمنز انڈر18ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں ویسٹرن واریئرز نے ناردرن رینیگیڈز کو 8وکٹوں سے بآسانی شکست دے کرسکلز ٹوشائن ویمنز انڈر 18 ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

پہلے کھیلتے ہوئے ناردرن رینیگیڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز ہی بناسکی۔ بائیں ہاتھ کی اسپنر نازش رفیق نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

جواب میں ویسٹرن وارئیرز نے مطلوبہ ہدف 14.4 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عائشہ نسیم ناقابل شکست 34 اور صائمہ ملک ناٹ آوٴٹ 26 رنز بناکر ٹاپ اسکوررز رہیں۔


فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرنازش رفیق اور عائشہ نسیم کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی حقدار ٹھہرایا گیا۔ایونٹ میں 150 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 2وکٹیں حاصل کرنے پر ناردرن رینیگیڈز کی آئمہ سلیم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا انعام دیا گیا۔ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 3 لاکھ اور رنرزاپ ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔

error: Content is protected !!