سلطان اذلان شاہ کپ ؛ پاکستان نے کوریا کو 4 گول سے شکست دیدی

سلطان اذلان شاہ فیلڈ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 4-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی بھی سمیٹ لی،

اس سے قبل پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ کے دوسرے روز پاکستان نے کوریا کو یکطرفہ میچ میں 4 گول سے شکست دیدی، کورین ٹیم پاکستان کے خلاف گول سکور نہ کرسکی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالحنان شاہد، ارشد لیاقت، غضنفر علی اور سفیان خان نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائشیا کے علاوہ پاکستان، جاپان، کوریا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم ایک روزہ آرام کے بعد 7 مئی کو جاپان کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق 3:15 بجے دوپہر تیسرا میچ کھیلے گی۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال کی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کوریا کے خلاف کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد  وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم آئندہ میچوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

قومی ہاکی ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن کا کریڈٹ وزیراعظم شباز شریف کوجاتا ہے،رانا مشہود احمد خاں
اذلان شاہ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل بہترین کارکردگی میرٹ پر سلیکشن کا منہ بولتا ثبوت ہے

error: Content is protected !!