الکبیر آل پاکستان کراٹے کلب چیمپئن شپ فیز 2 کے مقابلے اختتام پذیر

الکبیر آل پاکستان کراٹے کلب چیمپئن شپ فیز 2 کے مقابلے پشاو ر میں اختتام پذیر

منتخب ہونیوالی دو ٹیمیں لاہورمیںہونیوالے مقابلوں میں خیبر پختونخواہ کی نمائندگی کرینگی

الکبیر آل پاکستان کراٹے کلب چیمپئن شپ فیز ٹو کے سلسلے میں پشاورسپورٹس کمپلیکس کے کراٹے ہال مقابلے منعقد کئے گئے جس میں مختلف اکیڈمیز کے کراٹے کے کھلاڑیوں نے شرکت کی

جن میں صافی وارئیر مارشل آرٹس اکیڈمی پشاور کینٹ ، فرینڈز شوتوکان کراٹے سنٹر کراٹے کرک ، کوہاٹ ڈویژن کی ٹیم سمیت شاہین اکیڈمی آف مارشل آرٹس سرائے نورنگ بنوں سمیت ینگ فائٹر شوتو کان کراٹے اکیڈمی ڈی آئی خان نے کھلاڑیوں نے شرکت کی

اس موقع پر سات مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد کروائے گئے جس کی نگرانی ریفری و رججزعرفان نایاب ، توقیر اعظم ،عاصم چوہدری ، شیراز اعوا ن ،محمد طاہر ، محمد شریف ،حبیب نذیر منصور احمد ، شین گل ، عبدالصمد جمال خان ،

کامران علی اور سیف علی شامل تھے جنہوں نے چا ر ٹیموں کا انتخاب کیا گیا جس میں پہلی ٹیم میں سلمان ، ابراہیم ، مراد ، حارث ، عبداللہ ، عاصم ، شاہ زیب ، دوسری ٹیم میں اسرار ، ابرار ،

عطاءالرحمان ، احتشام پرویز ، محمد سلیم ، عبداللہ جونئیر ، اور وارث حبیب شامل تھے جبکہ تیسری ٹیم میں زاہد اللہ ، احسان اللہ ، محمد فیاض ، کریم اللہ ، وسیع اللہ ، اسامہ شفیق ، محمدعدنان خان جبکہ چوتھی ٹیم میں عابد احمد ، سعد شاہ ، محمد انس ، محمد الیاس ، جنید ،سبحان احمد او وقار احمد شامل ہیں.

error: Content is protected !!