محکمہ یوتھ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام خواتین کا عالمی دن کے مناسبت سے قیوم سٹیڈیم میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیاگیا


پشاور(سپورٹس رپورٹر)محکمہ یوتھ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام خواتین کا عالمی دن کے مناسبت سے قیوم سٹیڈیم میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیاگیا،اس رنگارنگ پروگرام میں سٹالزبھی لگائے گئے ،جبکہ خواتین کے مابین آرچری،رسہ کشی،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس اور کبڈی سمیت مختلف کھیلوںکے مقابلے بھی منعقد کرائے گئے جسمیں پشاور کے مختلف خواتین کالجز کی طالبات نے بھر پور شرکت کی،

ان مقابلوںمیں سٹی گرلزکالج گلبہار کی طالبات نے میلہ لوٹ لیا ،جنہوںنے کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے اپنے نام کئے،اس پروقار تقریب کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس رشیدہ غزنوی تھیںجبکہ انکے ہمراہ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آباد کی ڈائریکٹر سپورٹس رحم بی بی سمیت نجمہ ناز قاضی،شازیہ اسلم اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

گورنمنٹ سٹی گرلزکالج کی لیکچررحادیہ سید نے بہترین اندازمیں کمپیئرنگ کرتے ہوئے بہترین شاعری اور خواتین کے عالمی دن سے متعلق بہترین معلومات فراہم کردی جسکے باعث پروگرام کی کامیابی میںچار چاندلگادیئے۔

تقریب میں موجود خواتین نے حادیہ سید کی تعریف کی ،وہ اس قدر مقبول ہوئی کہ بچیوں نے ان سے آٹوگرا ف اور انکے ساتھ سلفیاں بھی بنوائی ۔حخواتین کے حوالے سے منعقدہ تقریب میںطالبات کے کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے گورنمنٹ سٹی گرلزکالج کی طالبات نے جیت لئے

سٹی کالج کی طالبات نے سیمی فائنل اور فائنل میچزمیں فرنٹیئر کالجاور گرلزکالج نححقی کی ٹیموںکو شکست دیدی،جبکہ نیشنل فٹسال کے پہلے روزکے مقابلوںمیں بھی گورنمنٹ سٹی گرلزکالج کی طالبات نے خیبر پختونخواکی نمائندگی کرتی ہوئی اپنے میچزجیت لر اگلے رائونڈ میں پہنچ گئی،

اسی طرح آرچری ،میوزیکل چیئرز،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن،رسہ کشی سمیت مختلف کھیلوںکے مقابلے کھیلے گئے،اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کہاکہ حکومت اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے

کہ صسوبے میں خواتین کوکھیلوںکو فروغ دیں تاکہ اس طرح ہماری خواتین آگے آئیں اور ملک وقوم کی ترقی میںاپناکلیدی رول اداکرسکے،انہوںنے کہاکہ آج ہم نے دنیاکو دکھایاکہ ہماری خواتین کیتنی قابل اور ذہین ہیں اگر انہیںمختلف شعبوںمیں اسی طرح کے مواقع دیئے گئے تو نشاء اللہ ماضی کی طرح ہماری خواتین نے ملک کی ترقی کیلئے کام کیاانشاء اللہ مستقبل میں اس سے زیادہ بہتر اندازمیں کام کرینگی۔

error: Content is protected !!