حسن علی کی اہلیہ کی پاکستان آمد

سیالکوٹ (سپورٹس لنک رپورٹ)حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو دبئی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے گزشتہ روز سیالکوٹ پہنچیں، ایئرپورٹ سے یہ دونوں گوجرانوالہ پہنچے جہاں اہل خانہ نے سامعہ کا استقبال پھول نچھاور کرکے کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں حسن علی اپنے گھر میں اہلیہ کے ساتھ موجود ہیں، سامعہ کے استقبال میں پورے گھر کو پھولوں سے سجایا ہوا ہے، جبکہ سامعہ اپنے بیڈ روم کی سجاوٹ کو دیکھ کر بھی حیران رہ گئیں۔

حسن علی کی والدہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بہو کے لیے رات کے کھانے میں بریانی اور مٹن قورمہ تیار کیا۔سامعہ آرزو نے مانو رچنا یونیورسٹی سے ایرو ناٹکس کی ڈگری حاصل کی اور اس وقت ایمریٹس ایئرلائن میں بطور فلائٹ انجینئر کام کر رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق ان دونوں کی پہلی ملاقات فلائٹ میں ہی ہوئی اور ان دونوں میں شادی سے قبل ایک سال سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

error: Content is protected !!