ٹینس کے فروغ کیلئے پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ منعقد کی جارہی ہے،سیکرٹری سپورٹس احسان بھٹہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس،یوتھ افیئرز، آرکیالوجی وٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ34ویں میپل لیف سیمنٹ پاکستان آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے ، اس میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، ٹینس کے کھیل میں ہمارے کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، ٹینس کے فروغ کے لئے پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ7جنوری سے منعقد کی جارہی ہے جس میں پنجاب کی 9ڈویژنز کے انڈر 8،10،12،14،16اور 18ایج گروپ کے کھلاڑی حصہ لیں گے، ٹینس کے کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز باغ جناح میں ہونیوالی 34ویں میپل لیف سیمنٹ پاکستان آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیکرٹری سپورٹس،یوتھ افیئرز، آرکیالوجی وٹورازم پنجاب احسان بھٹہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے، باغ جناح پہنچنے پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، سیکرٹری سپورٹس،یوتھ افیئرز، آرکیالوجی وٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے مزید کہا ہے کہ ٹینس کے فروغ کے لئے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ بھی بنایا گیا ہے جس میں جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اہم کردار ادا کریگی

اس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مزید تربیت دی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ34ویں میپل لیف سیمنٹ پاکستان آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے ، اس میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، ٹینس کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کررہے ہیں تاکہ ہمارے کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں بھی حصہ لیں اور پاکستان کا نام روشن کریں ، اس موقع پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار احمد رائو،سینئر نائب صدر منصور وڑائچ، سیکرٹری رشید ملک، خزانچی رائے زاہد،امریکہ کے ٹینس کوچ نعیم صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شاہد نظامی اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمان بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!