چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رسجا کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)ء چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے صدر شاکر عباسی، سینئر نائب صدر ناصر اسلم، نائب صدور نعمان مقصود، قاسم نواز عباسی، روزینہ علی اور جنرل سیکرٹری ملک ناصر نذر، سیکرٹری فنانس شاہ خالد و دیگر کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے رسجاکے نو منتخب عہدیداران کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے جو نہ صرف ملکی و غیر ملکی حالات و اقعات کواْجاگر کرتا ہے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ رسجا کی نومنتخب قیادت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔صادق سنجرانی نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ اور اداروں کی مضبوطی کیلئے میڈیا نے جو کردارادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

error: Content is protected !!