برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ،پاکستان کےتین کھلاڑی کوالیفائی کرنے میں کامیاب

اسلام آباد/لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)برٹش جو نیئر سکواش چمپئن کی مختلف کیٹگریز کے تیسرے اور چوتھے راؤنڈ کے مقابلوں میں فتح کے ساتھ تین پاکستانی کھلاڑیوں نے برٹش جو نیئر سکوانش مقابلوں کے 2020کے ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا،ہفتہ کو پاکستان سکواش فیڈ ریشن کی طرف سے جاری کی گئی

تفصیلات کے مطابق برٹش جو نیئر سکواش چمپئن کی مختلف کیٹگریز کے تیسرے اور چوتھے راؤنڈ کے مقابوں میں فتح کے ساتھ عبد اللہ نواز،حمزہ خان اورمحمد اماد نے BJO2020. کیلئے کوالیفائی کیا،ایونٹ کے بوائز انڈر 15مقابلو ں کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستانی کھلاڑی محمد عماد نے ملائشیا کے کھلاڑی کو 11-4, 12-10, 11-8 سے ،حمزہ نے برطانیہ کے حریف کو 11-5, 11-2, 11-3 سے جبکہ انس علی شاہ نے 11-8,11-8, 11-8 سے فتح حاصل کی

اسی کیٹگری کے راؤنڈ 4کے مقابلوں میں محمد عماد نے انگلش حریف کو 14-12, 11-7, 8-11, 7-11, 11-8 سے ،حمزہ خان نے مصری حریف کو 11-4, 11-9, 11-8سے جبکہ انس علی نے برٹش کھلاڑی کو  9-11, 6-11, 8-11 سے ہرایا،ایونٹ کی انڈر17کیٹگری میں نور زمان نے ،جبکہ انڈر 19میں حارث قاسم نے فتح حاصل کی۔

error: Content is protected !!