کراچی میں میراتھن زندہ باد سائیکل ریس کا انعقاد

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی میں آج مزارِ قائد سے میراتھن زندہ باد سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جو مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی سی ویو پر اختتام پزید ہوئی۔سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے میراتھن زندہ باد سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا۔سائیکل ریس مزارِ قائد سے شروع ہوئی اور شہر کی اہم سڑکوں سے ہوتی ہوئی سی ویو پر ختم ہوئی۔سائیکل ریس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس ریس کا مقصد شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے اور شہرِ قائد سے جرائم کو ختم کرنا ہے۔

error: Content is protected !!