آئی سی سی ورلڈ کپ، قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل ٹرائنگولر ٹورنامنٹ کراچی میں ہوگا جس کی تیاری کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے کراچی پہنچ کر تیاریوں کا آغاز کردیا

ٹرائنگور ٹورنامنٹ 9 جنوری سے شروع ہوگا۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف سمیت کھلاڑیوں نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کا آغاز کردیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل نو جنوری سے کراچی میں ٹرائنگولر ٹورنامنٹ ہوگا، جو ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلاجائے گا۔ٹورنامنٹ سے پاکستان ویمنز ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا، جو 21 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لے گی۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اقبال امام نے جیو نیوز کو بتایا کہ ٹیم 31 جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی، جہاں پہلے ویسٹ انڈیز کے ساتھ تین میچوں کی سیریز ہوگی۔

error: Content is protected !!