فٹنس سنٹرز، جم مالکان اور کھلاڑیوں کے ٹرینرز کو ریلیف فراہم،پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے ایک مرتبہ پھر حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فٹنس سنٹرز، جم مالکان اور کھلاڑیوں کے ٹرینرز کو ریلیف فراہم کرئے کیونکہ لاک ڈاون کی وجہ سے اس شعبہ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایت کے مطابق لاک ڈاون کنے دوران تمام فٹنس سنٹرز، جم، کلبز مکمل طور پر بند رہے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینے والے ٹریننر جن کی تمام روزی روٹی ہی ان فٹنس سنٹرز اور جمز سے تھی بے روزگار ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں جبکہ 90 فیصد فٹنس سنٹرز اور جمز کرایہ کی بلڈنگوں میں قائم ہے جس کی وجہ سے ماکان کو بھاری کرایہ کی رقم بھی پڑ گئی ہیں۔

شیخ قاروق اقبال کا کہنا تھا کہ میر حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ریلیف پروگرام میں ان لوگوں کو بھی شامل کرئے جبکہ بے روزگار ہونے والے ٹرینرز کی بھی مدد کرئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان فٹنس سنٹرز کو بھی اپنے ایس او پیز کے مطابق کھولنے کی اجازت دے اس سلسلہ میں تمام فٹنس سنٹرز، جمز حکومتی نمائندوں کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔ اپنے جاری اعلامیے میں ان کا کہنا تھا صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس اور ڈی سی لاہور دانش افضل انہیں ملاقات کا وقت دیں جس میں فیڈریشن کے حکام ان سے ملکر ایس اور پیز بنانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

error: Content is protected !!