پاکستان کراٹے فیڈریشن کی اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر اعجازالحق کو مبارکباد

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر نے اعجاز الحق کواسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کا صدر اور اویس رشید مغل کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت وفاقی دارالحکومت میں پہلے کی طرح کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداروں میں سرپرست اعلیٰ فرمان احمد ، سرپرست راجہ خالد، چیئرمین ضیاءالحق، صدر اعجاز الحق، سینئر نائب صدر مزمل محبوب، نائب صدور عرفان احمد ، سید غیور ، مس عابدہ ، مس عاصمہ، فنانس سیکرٹری افضال احمد ، جوائنٹ سیکرٹریز پرویز اقبال اور مس شازیہ، پریس سیکرٹری کے لئے تنویر احمد شامل ہیں جبکہ مجلس عاملہ میں بابر ظہیر، فیضان ریاض، وقاص اکرم، عدنان اسلم، خرم عزیز، ریحان راجہ، رب نوازبٹ، وقار احمد، ماروشہ ولیم اور انعام القدیرکو شامل کیا گیا ہے

تعارف: newseditor