ملک سعد ( شہید ) سکواش ٹورنامنٹ کا آغاز

پشاور( سپورٹس رپورٹر)جشن آزادی تقریبا کے سلسلے میں ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے زیراہتمام سکواش ٹورنامنٹ کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا ، جس میں ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے پچاس سے زائد بچے تین مختلف کیٹگریز میں شرکت کررہے ہیں ، ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کوہاٹ سکواش ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید زبیر بنوری نے کیا

ان کے ہمراہ صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر و کوارڈینیٹر ملک سعد ( شہید ) سپورٹس ٹرسٹ فقیر محمد اعوان، پاکستان زندہ باد ٹرسٹ کے چیئر مین ظہیر محمدصافی سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، ٹورنامنٹ میں سینئر اور جونیئر ایج گروپ کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ٹورنامنٹ تین د ن تک جاری رہے گا جس کے اختتامی تقریب کے موقع پر خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان مہمان خصوصی ہونگے ۔

error: Content is protected !!