پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئین شپ کا افتتاح صوبائی وزیر کھیل رائے تیمورخان بھٹی نے کیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی وزیر کھیل ، یوتھ افیئرز ، آرکیالوجی اور ٹورازم پنجاب رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کورٹ تعمیر کیا جائے گا جس کیلئے اگلے مالی سال میں فنڈز رکھے جائیں گے،پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئین شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا، اس موقع پر نمائشی میچ بھی کھیلا گیا

افتتاحی تقریب میں پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر راؤ افتخار ،ڈاکٹر راحیل صدیقی،ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی ، پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک ، ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد نظامی اور کھلاڑیوں کی بڑی تعدادموجود تھی ، افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل ، یوتھ افیئرز ، آرکیالوجی اور ٹورازم پنجاب رائے تیمورخان بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹینس کے کھیل میں ماضی میں پاکستان نے سٹار پیداکئے جنہوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا آج ٹینس کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئین شپ کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں انڈر 16,14,12,10,8,6اوروومن سنگلز اور مینز سنگلز کے مقابلے بھی ہوں گے، خاص طور پر ٹین ایج اور ان ننھے کھلاڑیوں کی بہتر تربیت کی جائے ان کی سہولیات دی جائیں تو یہ بچے پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمورخان بھٹی نے اس موقع پر سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ کے پریکٹس کورٹ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال میں پریکٹس کورٹ کی تعمیر کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے ، صوبائی وزیر کھیل ، امورنوجوانان ، آرکیالوجی اور ٹورازم رائے تیمورخان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب پہلا سپورٹس سکول بھی تعمیر کرے گا جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے ، سپورٹس سکول کے ہاسٹل کی سہولت بھی ہوگی ، ان بچوں کی ماہر کوچز سے تربیت کروائی جائے گی تاکہ سپورٹس میں پاکستان کا نام روشن ہوا اور اولمپکس گیمز میں پاکستان میڈلز حاصل کر سکے ۔

سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ پہنچنے پرصوبائی وزیر کھیل ،یوتھ افیئرز ، آرکیالوجی اور ٹورازم پنجاب رائے تیمورخان بھٹی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے گے۔

error: Content is protected !!