ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی چیلنجرز کو شکست دے دی

کراچی (سپورس لنک رپورٹ)سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی چیلنجرز کو12 رنز سے شکست دے کرایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر جویریہ رؤف اور انعم امین کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بیٹر جویریہ رؤف نے 40 گیندوں پر 8 چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے عائشہ نسیم اور عالیہ ریاض کے ہمراہ بالترتیب62اور 52 رنز کی شراکت قائم کی۔ پی سی بی چیلنجرزکی جانب سے فاطمہ ثناء نے 2 جبکہ ایمن انور، صباء نذیر اور سیدہ عروب شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پی سی بی چیلنجرزکی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 142رنز ہی بناسکی۔ اوپنر منیبہ علی کی نصف سنچری بھی پی سی بی چیلنجرزکو میچ میں شکست سے نہ بچا سکی۔وہ 36 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے انعم امین نے 3جبکہ رامین شمیم اور طوبہٰ حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔

شیڈول:

11 جنوری بروزہفتہ: پی سی بی ڈائنا مائٹس بمقابلہ پی سی بی چیلنجرز، بوقت دوپہر 12بجیمیچ ریفری: اطہر لئیق، آن فیلڈ امپائرز: آلے حیدر اور عبدالقیوم
12 جنوری بروزاتوار: پی سی بی ڈائنا مائٹس بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرز، بوقت دوپہر 12 بجے، میچ ریفری: امیر الدین انصاری، آن فیلڈ امپائرز: شمیم انصاری اور شکیل احمد
13 جنوری بروزپیر: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرز، بوقت دوپہر 12 بجے،میچ ریفری: علیم موسیٰ، آن فیلڈ امپائرز: طاہر رشید اور عزیزالرحمٰن
14 جنوری بروزمنگل: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنا مائٹس، بوقت دوپہر 12 بجے،میچ ریفری: محمد جاوید، آن فیلڈ امپائرز: عمران جاوید اور نزہت سلطانہ
16 جنوری بروز جمعرات: فائنل، بوقت شام 7 بجے، میچ ریفری: افتخار احمد، آن فیلڈ امپائرز: خالد محمود سینئر اور امتیاز ا قبال

اسکواڈز:

پی سی بی بلاسٹرز:

رامین شمیم (کپتان)،عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، حرینہ سجاد، جویریہ خان، جویریہ رؤف، ماہم طارق، نتالیہ پرویز، نیہاشرمین، نورین یعقوب، صدف شمس، سدرہ نواز اور طوبہٰ حسن۔

ٹیم آفیشلز:

وقار اورکزئی (کوچ)، شاکر قیوم(اسسٹنٹ کوچ)، ملائکہ منصور(منیجر) اور رفعت اصغر گل (فزیوتھراپسٹ)۔

پی سی بی چیلنجرز:

بسمہ معروف (کپتان)،ایمن انور، عروب شاہ، عائشہ ظفر، فاطمہ ثنائ￿ ، حفصہ خالد، منیبہ علی، نجیہ علوی، ندا ڈار، صبا ئ￿ نذیر،سعدیہ اقبال، وحیدہ اختر، حفصہ امجد اور خدیجہ چشتی۔

ٹیم آفیشلز:

عامر اقبال(کوچ)، شاہد محمود(اسسٹنٹ کوچ)، عائشہ جلیل (منیجر) اور صائمہ ملک(فزیوتھراپسٹ)۔

پی سی بی ڈائنامائٹس:

ناہیدہ خان (کپتان)،ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، غلام فاطمہ، ارم جاوید، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، لبنا بہرام، معصومہ جعفری، نشرہ سندھو،عمیمہ سہیل، ثنائ￿ میر، سدرہ امین اور امِ ہانی۔

ٹیم آفیشلز:

کامران حسین(کوچ)، علی نیازی(اسسٹنٹ کوچ)، رابیل خالد(منیجر) اور ساجدہ فجر(فزیوتھراپسٹ)۔

error: Content is protected !!