پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کے درمیان پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے ایم او یو پر دستخط

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی اور پاکستان کی نمبر ہوم اپلائنسس برانڈ ہائیر پاکستان کے درمیان پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔ ہائیر پاکستان مسلسل تیسرے سال پشاور زلمی کا ٹائٹل اسپانسر بن گیا ۔

ایم او یو دستخط کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی ۔ تقریب میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی، ہائیر پاکستان کے سی ای او مسٹر Li Da Peng نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ پشاور زلمی کے اسٹار کرکٹرز کامران اکمل، وہاب ریاض اور امام الحق بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا زلمی اور ہائیر پاکستان کے درمیان کامیاب شراکت کی پارٹنرشپ باعث خوشی ہے۔ پی ایس ایل فائیو کے پورے سیزن کا پاکستان میں انعقاد تاریخی ہے۔ ہائیر پاکستان نے ماضی میں ڈومیسٹک کرکٹ اور پھر پاکستان کرکٹ کو اس وقت مکمل سپورٹ کیا جب پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم اور اپنی تمام سیریز نیوٹرم مقام پر کھیل رہا تھا۔

پشاور زلمی کے سپر اسٹارز کامران اکمل ، وہاب ریاض اور امام الحق نے کہا کہ ہوم گراونڈز اور پاکستانی کراوڈ کے سامنے ان ایکشن ہونے کے لیے بےتاب ہیں ۔ کرکٹرز نے کہا کہ پشاور زلمی ماضی کی طرح پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہے

تعارف: newseditor