ویسٹ انڈیز ویمنز اے اور تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ کا دورۂ پاکستان

 

 

ویسٹ انڈیز ویمنز اے اور تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ کا دورۂ پاکستان

دونوں ٹیمیں پاکستان ویمنز اے کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلیں گی

 

 

 

ویسٹ انڈیز ویمنز اے اور تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ کرکٹ ٹیمیں اس ماہ پاکستان پہنچ رہی ہیں ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز اے ٹیم پاکستان ویمنز اے کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی

جبکہ تھائی لینڈ کی ایمرجنگ ٹیم اور ویسٹ انڈیز ویمنز اے پاکستان ویمنز اے کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گی۔ یہ تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز اے کی ٹیم اٹھارہ اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔اس کے دو میچز غنی انسٹی ٹیوٹ فار کرکٹ لاہور میں ہونگے جبکہ آخری ون ڈے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

تھائی لینڈ ایمرجنگ ٹیم اٹھائیس اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی ۔تھائی لینڈ ایمرجنگ، ویسٹ انڈیز اے اور پاکستان اے کے درمیان سہ فریقی سیریز کےمیچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

تھائی لینڈ کی ایمرجنگ ٹیم پاکستان اے کے خلاف لاہور ہی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ِخواتین ایمرجنگ اور اے ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی جبکہ پاکستان انڈر 19 ویمنز ٹیم آئندہ سال جنوری میں بنگلہ دیش میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی جس میں تیسری ٹیم سری لنکا انڈر19 ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان کی سینئر ویمنز ٹیم اس سیزن میں آئی سی سی چیمپئن شپ کی پانچ سیریز میں حصہ لے رہی ہے اس نے گزشتہ دنوں چین میں منعقدہ ایشین گیمز میں بھی حصہ لیا ہے۔

 

ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ خواتین کرکٹ دنیا بھر میں تیزی سے بڑھ رہی ہے اور پاکستان کی خواتین ٹیم بھی اس سلسلے میں بہت زیادہ متحرک ہے ۔ہم نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی میزبانی کی ہے

اور اب ویسٹ انڈیز اور تھائی لینڈ کی خواتین ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔یہ سیریز نہ صرف کھلاڑیوں کی مہارت میں اضافے کا سبب بنے گی اور ہماری زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو اپنے خواب کی تکمیل کے مواقع ملیں گے بلکہ خواتین کرکٹ کے ڈھانچے کے سلسلے میں ہونے والی کوششوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔

اس سیریز کے لیے پاکستان ایمرجنگ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 

سیریز کا شیڈول اس طرح ہے۔
18 اکتوبر۔ ویسٹ انڈیز اے ٹیم کی آمد
24 اکتوبر پہلا ون ڈے۔ پاکستان ویمنز اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے ۔ غنی انسٹی ٹیوٹ لاہور
26اکتوبر ۔ دوسرا ون ڈے ۔ پاکستان ویمنز اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے ۔ غنی انسٹی ٹیوٹ لاہور
28 اکتوبر۔ تھائی لینڈ ایمرجنگ کی آمد۔

29 اکتوبر ۔ تیسرا ون ڈے پاکستان ویمنز اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے ۔ قذافی اسٹیڈیم۔لاہور۔
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز۔

3 نومبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان ویمنز اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے قذافی اسٹیڈیم لاہور۔
4 نومبر ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور
5 نومبر۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی ۔ پاکستان ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور
8 نومبر ۔ فائنل ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور

9 نومبر۔ ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی واپسی۔
10 نومبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور
11نومبر دوسرا ٹی ٹوئنٹی ۔ پاکستان ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور
12 نومبر تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز ٹیم کی واپسی۔

 

 

error: Content is protected !!